بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رپورٹوں کے مطابق، ـ ایسے حال میں کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، بدھ 12 نومبر 2025 کو ابتدائی نتائج (ووٹنگ کے اگلے دن) موجودہ وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی قیادت میں "إعادۃ الإعمار والتنمیۃ (تعمیر نو اور ترقی) نامی اتحاد کی جیت کا پتہ دے رہے ہیں ہیں؛ ـ سابق وزیراعظم نوری المالکی، "دولۃ القانون" اتحاد کے رہنما، اب بھی ایک مضبوط پس پردہ طاقت کے معمار کے طور پر ابھرتے نظر آ رہے ہیں۔

حالانکہ مقتدیٰ الصدر نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا تاہم، ووٹنگ کی شرح 55 فیصد اور سنہ 2021 کے انتخابات میں پڑنے والے 41 فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ رہی؛ یہ انتخابات ـ جو صوبائی متناسب نمائندگی کے نظام کے تحت ہوئے ـ نہ صرف مذہبی ایلیٹس پر عوامی اعتماد کا امتحان ہیں، بلکہ بغداد، تہران اور واشنگٹن کے درمیان طاقت کے توازن کو دگرگوں بھی سکتے ہیں۔
آزاد الیکشن کمیشن (IHEC) کے مطابق سرکاری نتائج 13-14 نومبر تک آجائیں گے؛ لیکن CHANNEL8 جیسی نیوز ایجنسیوں اور X پر تجزیاتی پوسٹس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق السودانی کے اتحاد کو 47 نشستیں جبکہ المالکی کو 32 نشستیں ملی ہیں۔

سنہ 2003 کے بعد یہ چھٹے پارلیمانی انتخابات ہیں، جوسنہ 2019 کے احتجاجات کے زیر سایہ ہوئے ہیں جب ہزاروں نوجوانوں نے کرپشن اور خراب خدمات کے خلاف سڑکوں احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔ سنہ 2021 کے اکثریتی نظام سے متناسب نظام میں واپسی کا مقصد آزاد امیدواروں کو مضبوط کرنا تھا، لیکن 7744 امیدواروں (جن میں 25 فیصد خواتین کوٹہ اور 9 اقلیتی نشستیں شامل ہیں) کے باوجود، روایتی شیعہ اتحاد ہی غالب رہے۔
سیکیورٹی فورسز اور بے گھر ہونے والوں کے خصوصی ووٹوں (9 نومبر، 82 فیصد شرکت) میں، المالکی نے نمایاں برتری حاصل کی ـ جسے الحشد الشعبی کی حمایت کی علامت سمجھا گیا ـ لیکن اصل ووٹنگ کے دن، مقتدیٰ صدر دھارے کے بائیکاٹ (لاکھوں حامیوں کے ساتھ) نے المالکی کے شیعہ حریفوں کے لئے میدان کھول دیا۔

ایک شیعہ مسابقت
شیعہ فریم ورک کے اندرونی ہم آہنگی کے ڈھانچے کے سائے میں، المالکی بمقابلہ السودانی ہی مقابلے کا مرکز ہیں۔ السودانی کا اتحاد، جو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور خارجہ تعلقات میں توازن پر مرکوز ہے، پورے ملک میں 417,000 ابتدائی ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے اور اس نے بغداد میں (کل 69 میں سے) تقریباً 18 نشستیں جیتی ہیں، جبکہ المالکی نے 78,000 ووٹوں سے 9 نشستیں حاصل کی ہیں۔

السودانی، جو سنہ 2022 میں شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کی حمایت سے برسراقتدار آئے، الحشد الشعبی کے فوج میں انضمام پر زور دیتے ہیں، لیکن الحشد الشعبی کے کمانڈروں اور مجاہدین کی مزاحمت نے اس وعدے پر عملدرآمد کو چیلنج کر دیا ہے۔ المالکی، دو مدتوں کے وزیراعظم (2006-2014)، "دولۃ القانون" اتحاد (جس میں البشائر الشبابیہ سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں) کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، لیکن 242,000 ووٹوں کے ساتھ، انتخابات کے بعد اتحاد بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے الدجلہ ٹی وی کو انٹرویو میں زور دے کر کہا کہ میری نامزدگی کا مقصد 'براہ راست عہدہ حاصل کرنے کے لئے نہیں، بلکہ "فرض پر عمل کرنا" ہے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ المالکی صرف وزیراعظم ہی نہیں بلکہ ایک طاقتور وزیراعظم بننے کے لئے پرعزم ہیں ـ بالکل اسی طرح جیسے سنہ 2010 میں وفاقی عدالت کے حکم سے، سب سے زیادہ نشستیں نہ حاصل کرنے کے باوجود، وزیراعظم بن گئے تھے۔

المالکی کی الیکشن مہم نے ڈیجیٹل اشتہارات پر دس لاکھ ڈالر سے زیادہ خرچ کئے، جن کا محور و مرکز بصرہ اور نجف سمیت جنوبی شیعہ علاقے تھے۔ دیگر اہم شیعہ کھلاڑیوں میں 'قیس الخزعلی' کا 'الصادقون' اور 'ہادی العامری' کی 'بدر آرگنائزیشن' شامل ہیں، جس نے کوآرڈینیشن فریم ورک کو کسی حد تک منتشر کر دیا ہے۔
یہ منتشر صورت حال، انتخابات کے بعد کے مذاکرات کو سنہ2021 جیسا بنا دیتی ہے ـ جو 11 ماہ تک جاری رہے ـ لیکن پیش گوئیاں کوآرڈینیشن فریم ورک کے لئے 80-100 نشستیں بتا رہی ہیں، جو واضح اکثریت (165 نشستیں) سے کافی کم ہیں۔

المالکی کے پروگرام کی سرخیاں
مرکزی حکومت کی مضبوطی اور قومی یکجہتی مالکی کی مہم کے بنیادی نعرے ہیں۔ مالکی کی مہم نے "مرکزی حکومت کی مضبوطی" کی بحالی پر مبنی تھی، جو کہ نوجوانوں (30 سال سے کم کی 60% آبادی) کو راغب کرنے کے لئے روزمرہ کے مسائل پر توجہ مرکوز کی تھی جو 25% بے روزگاری اور بجلی کی بندش سے تنگ ہیں۔
المالکی کے پروگرام کے اقتصادی محور میں انفراسٹرکچر اور روزگار کو بہتر بنانا شامل ہے۔ جنوب میں روزگار کے منصوبے، بجلی اور پانی تک رسائی (60 فیصد ووٹروں کی ترجیح)، اور تیل پر ملک کا 90 فیصد انحصار کم کرنے کے لئے زراعت میں سرمایہ کاری المالکی کے انتخابی وعدوں میں شامل ہیں۔

بدعنوانی کے خلاف جنگ میں، انھوں نے معاملات کی پیروی کے لئے آزاد کمیشن قائم کرنے، اپنے پہلے دورِ وزارت کے طریقہ کار کو جاری رکھتے ہوئے، عوامی اعتماد کی بحالی کے لئے سخت قوانین پر زور دیا ہے۔
سیکورٹی کے شعبے میں، قومی فوج کو مضبوط بنانا، الحشد الشعبی کا انضمام، اور براہ راست تصادم کے بغیر "غیر ملکی مداخلت" کا مقابلہ، امریکی/اسرائیلی اثر و رسوخ کو مسترد کرتے ہوئے مغربی سلامتی کے مشوروں سے فائدہ اٹھانا، المالکی کی قیادت میں بننے والی حکومت کے ایجنڈے کے اہم نکات ہوں گے۔
سماجی پہلو پر المالکی نے فرقہ وارانہ توازن برقرار رکھنے، اقلیتوں کی حمایت کرنے، اور الصدر جیسے بائیکاٹ کرنے والوں کو "اصلاح اور شراکت" کے لئے مدعو کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

خارجہ پالیسی میں ایران، امریکہ اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش، البتہ ایران کی طرف زیادہ رجحان کے ساتھ؛ علاقائی استحکام کو ترجیح دینا اور غزہ/شام کے تناؤ سے دور رہنے کی توقع ہے۔
یہ پروگرام المالکی کے "نرم آمرانہ" ماڈل کا تسلسل ہیں، لیکن (تشرین (اکتوبر) سنہ 2019 کے نوجوانوں کے غصے سے بچنے کے لئے) عوامی خدمات پر زیادہ توجہ کے ساتھ۔
سنیوں اور کردوں کی صورتحال
سنیوں میں اہم اتحاد محمد الحلبوسی کا "تقدم" اتحاد ہے، جو دو لاکھ 8000 ووٹوں اور بغداد اور انبار میں 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ خمیس الخنجر کے اتحاد "السیادة" اور مثنی السامرائی کے اتحاد "العزم" پیچھے ہیں۔
کردوں میں 'مسعود بارزانی'، ڈیموکریٹک پارٹی آف کردستان (KDP) (دس لاکھ سے زیادہ ووٹوں اور) دہوک اور اربیل میں فیصلہ کن فتح کے ساتھ، سب سے آگے ہے، وہ آینده کابینہ بنانے میں "بادشاہ گر" (King maker) کا کردار ادا کریں گے۔
کردوں میں پیٹریاٹک یونین آف کردستان (PUK) دوسرے نمبر پر ہے، اور کرد، تیل اور اقتصادی وعدے ملنے کی شرط پر، توازن کو السودانی یا المالکی کے حق میں بدل سکتے ہیں۔
![]()
مطلب کے لوگ لانے کے لئے عراقی انتخابات میں ایم بی ایس کی حاتم بخشیاں
المالکی کے ایران سے تعلقات: توازن یا مزید قربت؟
المالکی، جنہوں نے ایران میں 20 سال سے زیادہ جلا وطنی (1979-2003) کے ایام گذارے ہیں اور ایرانی سول و فوجی حکام (جیسے جنرل قاآنی اور ڈاکٹر ولایتی) کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں، ـ صہیونیت نواز عرب ممالک خیال میں ـ "شیعہ ہلال" کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
المالکی (یا ان کے حمایت یافتہ امیدوار) کی فتح بلاشبہ بغداد کو تہران کے قریب لے آئے گی۔ بیانات میں محور مقاومت کی حمایت (جیسے اسرائیل کی مذمت)، لیکن براہ راست تصادم سے زیادہ سے زیادہ پرہیز؛ مشترکہ منصوبے جیسے بصرہ-شلمچہ ریلوے اور ایران سے 40 سے 50 فیصد بجلی کی درآمد، ایسی کسی بھی حکومت کے ترجیحی پروگرام ہوں گے۔ الحشد الشعبی کے لئے، المالکی حکومت امریکی دباؤ کو کم کر سکتی ہے، جیسا کہ انھوں نے سنہ 2014 میں آرڈر 331 کے تحت الحشد الشعبی کو قانونی شکل دی؛ اور شہید ابو مہدی المهندس، فالح الفیاض اور ہادی العامری کے ساتھ اتحاد تشکیل دیا۔
المالکی 2500 امریکی فوجیوں کے 2026 تک بتدریج انخلا کو تیز کریں گے، لیکن وہ داعش کے خلاف امریکی سیٹلائٹ انٹیلی جنس کی ضرورت سے انکار نہیں کرتے اور اسی لئے کہا ہے کہ وہ داعش کے خلیوں کے خلاف دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے امریکی سلامتی کے مشوروں سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ظاہر ہے کہ اگر المالکی بغداد کی خودمختاری اور مرکزی حکومت کی مضبوطی اور اختیار کے تحفظ کے معاملے میں، سودانی سے مختلف کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں، تو انہیں امریکی دباؤ کو اعتدال میں لانے کا کوئی حل نکالنے کے بارے میں سوچا ہوگا۔ المالکی "فعال توازن" کے قائل ہیں اور قدرتی طور پر تہران-بیجنگ-ماسکو اتحاد کی طرف رجحان، امریکی دباؤ کے مقابلے میں اس توازن کی سب سے اہم اور مؤثر ترین تدبیر ہوگی: ایران پہلا سیکورٹی پارٹنر (الحشد الشعبی کی ہم آہنگی، بجلی کی لائنیں)، چین اقتصادی شریک (بصرہ شہر کا 20 ارب ڈالر کا معاہدہ، فاو بندرگاہ)، روس فوجی شریک اور اسلحہ فراہم کرنے اور گیس فیلڈز کی ترقی کا ذریعہ (S-400 اور گاز پروم)۔
یقیناً امریکہ سیکورٹی پارٹنر کی حد تک محدود رہے گا ـ بالکل 2010-2014 کے دور کی طرح روس اور چین کے معاہدوں کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کے مشوروں کے ساتھ۔
یہ توازن عراق کو "پراکسی جنگ" سے دور رکھے گا، لیکہ سنی عربوں اور /کردوں (جو ایران کے وسیع اثر و رسوخ کے مخالف ہیں) اور عراقی نوجوانوں کے ایک طبقے (جو مغربی میڈیا یا مغرب نواز عراقی میڈیا سے متاثر ہیں، ایران کو "مداخلت کرنے والا" سمجھتے ہیں) کے ساتھ حکومتی کشیدگی کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
چیلنجز اور خطرات
حقیقت یہ ہے کہ عراقی (خاص طور پر نوجوان) منظم بدعنوانی، بے روزگاری اور خراب شہری خدمات سے تنگ آچکے ہیں اور وہ الیکشن مہمات کے دوران بے بنیاد نعروں کے عادی ہوچکے ہیں۔ مزید برآں، یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ اگر حکومت کی کنجی کسی ایسی شخصیت کے ہاتھ میں آجاتی ہے جو موجودہ حکومت سے بھی زیادہ ایران کے قریب ہو، تو نسلی-مذہبی کشیدگی کو ہوا دینے، اور یہاں تک کہ شیعوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے لئے غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیاں دو گنا ہو جائیں گی۔
اس کے علاوہ، الحشد الشعبی کو کمزور اور آخرکار غیر مسلح کرنے کے پروگرام کے تحت حکومت کے مالیاتی میکانزم میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے امریکی دباؤ اور رکاوٹیں یقیناً بڑھ جائیں گی۔ المالکی اگر کامیاب ہوتے ہیں تو ان کے سامنے بہت دشواریاں ہونگی اور انہیں چالاکی اور ہوشیاری سے دباؤ سے نمٹنے کا انتظام کرنا ہوگا اور شہری خدمات کی بہتری کے لئے کچھ فوری اقدامات کے ذریعے اپنے طویل مدتی پروگراموں کے لئے وقت خریدنا ہوگا۔
پیش منظر: شیعہ استحکام یا علاقائی کشیدگی؟
عراقی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 13 نومبر کو ہوگا، لیکن "سب سے بڑے بلاک" کی تشکیل ہی وزیراعظم بننے کی چابی ہے ـ المالکی کے پاس اس کو دہرانے کا تجربہ ہے، لیکن السودانی کے پاس دوسری مدت کا موقع ہے۔
اگر المالکی (یا ان کا حمایت یافتہ امیدوار) برسراقتدار آتے ہیں، تو عراق مرکزی اور غیر ملکی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کرنے والی حکومت کی طرف بڑھ جائے گا؛ الحشد الشعبی امریکی تاکتیکی دباؤ سے آزاد ہو جائے گا (تیز انضمام، زیادہ بجٹ)، لیکن اسٹراٹیجک پابندیاں جاری رہیں گی؛ مغربی تعلقات کو محتاط انداز میں متوازن بناتے ہوئے، ملک کا توازن ایران/چین/روس کی طرف جھک جائے گا؛ مختصر یہ کہ اگر المالکی وزیراعظم ہاؤس تک پہنچتے ہیں، تو عراق "نرم ایران" کے قریب ہوگا، اور "دوسرا لبنان" نہیں بنے گا۔
آخر میں، المالکی کی کامیابی ان کے اتحاد بنانے کی صلاحیت اور اقتصادی حل پر منحصر ہے۔ اسی دوران، عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے نتائج کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا، اور السودانی نے انتخابی عمل کو "کامیاب" قرار دیا۔ لیکن صدر دھارے کے بائیکاٹ اور نااہلی اور بدعنوانی سے نوجوانوں کی ناراضگی کے تسلسل کے سائے میں، سڑکیں پھر بھی ابلنے اور عوامی احتجاج کے لئے تیار ہیں۔
بہرحال سنہ 2003 میں فوجی قبضے کے 22 سال بعد، عراق اب بھی قومی یکجہتی کی تلاش میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ